No party leader came to meet Imran Khan in Adiala jail today
اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن عمران خان سے ملنے کوئی پارٹی لیڈر نہیں آیا
راولپنڈی: آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہےکہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنما ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، اس لیے ملاقات کے لیے ان سے رابطہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کاحصہ قرار دیا گیا تھا اور ملاقات کرانے یا نہ کرانےکا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔
Source
Indian actress Harshal Kalia dies in road accident
Donald Trump reveals what "Present" Iran gave him as goodwill gesture
Video of Iranian officials performing Fajar prayers under shadow of missiles
Israeli mayor cries on live stream as he recounts destruction at hands of Hezbollah
Destruction in central Israel from Iranian missiles strike
Iran claims shooting down US F-18, Russian media releases the video








