Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest Imran Khan's sons appealed to Donald Trump to talk to Pakistan's establishment for their father's release Imran Khan's sons appealed to Donald Trump to talk to Pakistan's establishment for their father's release Indian passengers slaps a Muslim man suffering panic attack during flight Indian passengers slaps a Muslim man suffering panic attack during flight Reuters reveals how Pakistan Air Force shot down Indian Rafales with Chinese jets Reuters reveals how Pakistan Air Force shot down Indian Rafales with Chinese jets Imran Khan's sons exclusive interview with Piers Morgan about Imran Khan Imran Khan's sons exclusive interview with Piers Morgan about Imran Khan PTI should kick out Aleema Khan and Salman Akram Raja from the party - Sher Afzal Marwat PTI should kick out Aleema Khan and Salman Akram Raja from the party - Sher Afzal Marwat

Imran Riaz Khan's harsh tweets against Absar Alam

Posted By: Atif, December 08, 2024 | 07:01:07

Imran Riaz Khan's harsh tweets against Absar Alam


ابصار عالم نے اپنی ٹویٹ میں پیمرا کا 6 ستمبر 2016 کو عمران ریاض خان کو بھیجا گیا نوٹس شیئر کردیا جس میں ان کے چینل سے وضاحت طلب کی گئی کہ پیمرا کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ ان کے چینل کا اینکر عمران ریاض ایک کار چوری کیس میں ملوث ہے اور تفتیش کو چلنے نہیں دے رہا، اپنے اثر و رسوخ سے پولیس افسران کا تبادلہ کروا دیتا ہے۔



عمران ریاض نے ابصار عالم کی اس ٹویٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

ابصار عالم اب بھاگنا مت میری یاداشت بدترین تشدد کے بعد بھی الحمدللہ اچھی ہے یہ معاملہ ایک ایسے ماہر کار چور کا تھا جس نے پولیس سے ملی بھگت کرکے کروڑوں کی گاڑیاں چوری کیں۔ لین دین پر تنازعہ ہوا تو پولیس نے اسے پکڑ کر جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا اور کروڑوں کا مال ہڑپ لیا اسکے بھائیوں نے جعلی مقابلے کے خلاف آواز اٹھائی تو اسکے 4 بھائی جو ملوث نہیں تھے وہ بھی اٹھا کر قتل کر دیئے۔ ان لڑکوں کی ماں میرے پاس فریاد لائی تو معاملہ کھل گیا۔ پولیس والوں نے شریف خاندان تک سفارش پہنچائی اور پھر اس ٹاؤٹ نے یہ نوٹس بھیجا جسکا میرے پروگرام یا پیمرا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عدالت میں پولیس زمہ دار نکلی اور عدالت کے احکامات کے باوجود ان پولیس والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ شریف خاندان کا دور ایسے بے شمار مظالم سے بھرا پڑا ہے جس پر ابصار عالم جیسے وظیفہ خور سرکاری عہدوں کے لالچی پردے ڈالتے رہے ہیں آج بھی یہ شخص سانحہ ڈی چوک کا چشم دید گواہ ہونے کے باوجود اپنے آقاؤں کی گردن بچانے کے لیے اپنا ضمیر بیچ رہا ہے۔

یہ ایک بہروپیا اور جھوٹا شخص ہے جو بیچارہ توجہ کا بھوکا ہے۔ شریف خاندان کی سیاسی تباہی نے اسکے اعصاب پر بجلی گرائی ہے۔ سرکاری نوکری کی اتنی بڑی قیمت تو آجتک کسی نے نہیں چکائی۔ مریم کی غلامی سے بہتر تھا کہ یہ شخص صحافت چھوڑنے کے دعوے کے بعد کوئی اور کام کر لیتا۔ جسے لوگوں کا بہتا خون دکھائی نہ دے اس سے کسی بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

مجھے لگتا ہے کہ اچانک میرا پاؤں کسی کی دم پر پورے طریقے سے آگیا ہے جسکے بعد بے شمار ٹاؤٹس اور نواز شریف اور اسکی بیٹی کے زرخرید غلاموں کے پٹے کھول دیئے گئے ہیں۔ اگلے چند دن بڑے دپچسپ ہونے والے ہیں کیونکہ میں نے پاؤں نہیں اٹھانا اور ان کی چیخیں نہیں رکنی۔








Comments...