Mahmood Achakzai requests PTI to delay civil disobedience movement
محمود خان اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل کر دی۔
ایک بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کر دیں۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ مذاکرات میں طے ہونا چاہیے حکومت کب ہٹے گی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بات چیت سے مسائل کا حل نکلے تو اس سے اچھی بات نہیں، اگر بات چیت سے مسائل حل نہیں ہوتے تو تحریک چلانی پڑے گی۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 4 ماہ میں انتخابات کا مطالبہ کرتا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کی دعوت پر کُرم اور پی ٹی آئی کے شہداء کی دعا کے لیے پشاور جائیں گے۔
Source
Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX
Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly
Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar
Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela
Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra
No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply











