Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs Exclusive details of Iran's reply to US proposal Exclusive details of Iran's reply to US proposal CM Maryam Nawaz joins Maarka-e-Haq ceremony at Wagah Border CM Maryam Nawaz joins Maarka-e-Haq ceremony at Wagah Border Field Marshal Asim Munir's blasting speech at Marka-e-Haq Anniversary Field Marshal Asim Munir's blasting speech at Marka-e-Haq Anniversary 'I thought that was a drone' - Trump cracks joke after hearing sound during speech 'I thought that was a drone' - Trump cracks joke after hearing sound during speech

I am ready to spend my entire life in prison - Imran Khan's tweet

Posted By: Atif, December 17, 2024 | 05:50:07

I am ready to spend my entire life in prison - Imran Khan's tweet


عمران خان کا اڈیالہ جیل سے بذریعہ ٹویٹ اپنا پیغام

ناحق قید میں 500 دن مکمل ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے ورکرز اور وکلأ سے اڈیالہ جیل عدالت میں گفتگو:

“ایاک نعبد وایاک نستعین

سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے!!
میں ساری عمر بھی جیل میں گزارنے کے لئے تیار ہوں، لیکن وقت کے یزید کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا۔

اللہ الحق ہے- وہ حق سچ کا خدا ہے اور صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے- ہم سب اس ملک کی حقیقی آزادی کے لیےقربانی دے رہے ہیں۔ آپ نے صبر کرنا ہے اور میرے ساتھ مل کر ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔

ڈی چوک میں دور حاضر کے جنرل ڈائیر نے قوم کو اپنا غلام گردانتے ہوئے نہتے اور پر امن شہریوں پر بلااشتعال گولیاں چلوائیں- ہم اس واقعہ کو کبھی بھی بھولنے نہیں دیں گے اور اپنے ورکرز اور شہدأ کو انصاف دلائیں گے-

مجھے ورکرز اور وکلا نے بتایا ہے کہ ابھی تک سامنے آنے والے 12 شہدا وہ ہیں جنہیں 26 نومبر کو مغرب سے پہلے شہید کیا گیا اور باقی لوگوں کو رات کو علاقے کی بجلی بند کروا کر گولیاں ماری گئی ہیں۔ ان کو کدھر غائب کیا گیا ہے؟ ابھی بھی درجنوں افراد مسنگ ہیں- مسنگ پرسنز کو تلاش کرنا اور تمام ڈیٹا پبلک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سمیت ہزاروں لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ اور بربریت اپنی آنکھوں سے دیکھی اور اس کے بعد ہسپتالوں کا ریکارڈ غائب کرنے اور شہدا کی لاشیں ورثأ کو فراہم کرنے سے انکار کی بھی میڈیا رپورٹس موجود ہیں-

ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن اور 26 نومبر کے اسلام آباد قتل عام کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کے لئے آزادانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں سینئر ترین سپریم کورٹ ججز شامل ہوں۔

قوم تیار رہے، میں جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا- “





Comments...