Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest Imran Khan's latest tweet from Adiala jail regarding 5 August protest Imran Khan's sons appealed to Donald Trump to talk to Pakistan's establishment for their father's release Imran Khan's sons appealed to Donald Trump to talk to Pakistan's establishment for their father's release Indian passengers slaps a Muslim man suffering panic attack during flight Indian passengers slaps a Muslim man suffering panic attack during flight Reuters reveals how Pakistan Air Force shot down Indian Rafales with Chinese jets Reuters reveals how Pakistan Air Force shot down Indian Rafales with Chinese jets Imran Khan's sons exclusive interview with Piers Morgan about Imran Khan Imran Khan's sons exclusive interview with Piers Morgan about Imran Khan PTI should kick out Aleema Khan and Salman Akram Raja from the party - Sher Afzal Marwat PTI should kick out Aleema Khan and Salman Akram Raja from the party - Sher Afzal Marwat

Breaking News: Richard Grenell's twitter / X account turned out to be fake


بریکنگ نیوز۔ رچرڈ گرنیل کا ٹویٹر / ایکس اکاؤنٹ جعلی نکلا۔ پورا پاکستانی میڈیا بیوقوف بن گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرنیل کا ٹویٹر / ایکس اکاؤنٹ جعلی نکلا۔ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں جائیں تو پتا چلتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ 2009 میں بنایا گیا۔ مگر جب ٹویٹس کو سکرول کیا جائے تو سب سے پہلی ٹویٹ 9 نومبر 2024 کی نظر آتی ہے۔ اس سے پہلے کی ایک بھی ٹویٹ نہیں ملتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن کیمپین اتنا بڑا ایونٹ تھا، مگر اس بارے میں رچرڈ گرنیل کی کوئی ٹویٹ نظر نہیں آتی۔ صاف ظاہر ہے کہ ٹویٹر ہینڈل پہلے کسی اور نام سے تھا، اس سے پرانی تمام ٹویٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے اور ہینڈل کا نام تبدیل کرکے رچرڈ گرنیل رکھ دیا گیا۔

جب یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ رچرڈ گرنیل نے ٹویٹر / ایکس کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم پر بھی عمران خان کے حق میں کوئی بیان جاری کیا ہے تو پتا چلا کہ ایسا ایک بھی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ حالیہ دنوں میں رچرڈ گرنیل کا کوئی آڈیو / ویڈیو یا تحریری بیان بھی سامنے نہیں آیا جس میں انہوں نے عمران خان کے بارے میں کسی طرح کی کوئی بات کی ہو۔ مگر ٹویٹر / ایکس پر وہ دھڑا دھڑ عمران خان کے بارے میں ٹویٹس کئے جارہے ہیں۔




مزید برآں جب ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر / ایکس کی 53 لوگوں کی فالوونگ لسٹ کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی رچرڈ گرنیل کے مذکورہ اکاؤنٹ کو فالو نہیں کیا ہوا جبکہ اپنے قریبی دیگر مصدقہ ٹویٹر اکاؤنٹس کو ڈونلڈ ٹرمپ نے فالو کر رکھا ہے۔

جہاں تک ان کے اکاؤنٹ پر بلو ٹک کے نشان کی بات ہے تو ٹویٹر چونکہ اپنی سبسکریپشن فیس لے کر کسی کو بھی بلو ٹک نشان دے دیتا ہے، اس لئے یہ تصدیق کا کوئی معیار نہیں رہ گیا ہے۔۔

اس سے پہلے بھی ٹویٹر / ایکس پر متعدد ایسے اکاؤنٹس پائے جاچکے ہیں جو معروف شخصیات کے نام پر بنائے گئے، مگر ان شخصیات کا ان اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہ تھا۔

صحافی شمع جنیجو نے بھی رچرڈ گرنیل کے اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیا۔ شمع جنیجو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا

I myself checked—this Richard Grenell account is clearly run by some PTI fraudster. Created in Nov 2009, Whoever used this account, their tweets deleted. No tweets even during Trump’s election campaign or his win. The first tweet was only made on 9th November
Fake account alert!





ایک ٹویٹر / ایکس صارف نے رچرڈ گرنیل کے مذکورہ اکاؤنٹ کو کوٹ کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ سچ میں رچرڈ گرنیل ہی ہیں تو کیا وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو بیان ٹویٹ کرسکتے ہیں، تاکہ جو لوگ شکوک و شبہات کا شکار ہیں، ان کو یقین ہوجائے۔ اس پر فی الحال رچرڈ گرنیل کے مذکورہ اکاؤنٹ سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔





Comments...