Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Asad Umar shares an incident of Imran Khan's superstition Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Indian military shake-up: Lt Gen DS Rana removed, transferred to (KalaPani) over RAW document leak Muhammad Malick's comments on Pak India conflict Muhammad Malick's comments on Pak India conflict Telegram leaked document exposes RAW’s role in Pahalgam false flag Operation Telegram leaked document exposes RAW’s role in Pahalgam false flag Operation Indian Punjab Ke Chief Minister Ki Narendra Modi Ko Dhamki Indian Punjab Ke Chief Minister Ki Narendra Modi Ko Dhamki Who was Tiktoker Ayat Maryam and how she was killed? Who was Tiktoker Ayat Maryam and how she was killed?

Breaking News: 11 TLP terrorists arrested in Spain

Posted By: Afzal, March 10, 2025 | 10:21:48

Breaking News: 11 TLP terrorists arrested in Spain


سپین، اٹلی میں پاکستانی شدت پسند تنظیم (ٹی ایل پی) سے تعلق رکھنے کے الزام میں 11 افراد گرفتار

سپین کی نیشنل اور کیٹیلونیا پولیس، اور اٹلی کی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں 11 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شدت پسندانہ کارروائیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے، لوگوں کو شدت پسند کارروائیوں کی ترغیب دینے اور ممکنہ اہداف کی نشاندہی کا الزام ہے۔

سپین کی محکمہ داخلہ کی جانب سے سات مارچ کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق، یہ آپریشن گذشتہ سوموار (تین مارچ) کو سپین کے شہر بارسلونا اور اٹلی کے شہر پیاچینزا میں کیا گیا۔

اس آپریشن کے نتیجے میں دس افراد کو بارسلونا اور ایک کو پیاچینزا سے گرفتار کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، حالیہ آپریشن سپین کی نیشنل پولیس کی پہلے سے جاری تفتیش کا حصہ ہے جس میں گذشتہ تین برسوں کے دوران سپین میں موجود ایک شدت پسند پاکستانی تنظیم (ٹی ایل پی) سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل سپین کی پولیس کی جانب سے 2022 میں پانچ اور 2023 میں 14 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے سپین اور اٹلی میں ایک انتہائی منظم گروہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس نے خفیہ میسیجنگ چینلز کے ذریعے ایسی ہدایات جاری کی تھیں جس میں گروہ کے نظریے کے خلاف جانے والے لوگوں کے قتل اور سر قلم کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی تھیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے اپنی اشاعتوں میں اُن شدت پسندوں کی بھی تعریف کی تھی جنھوں نے یورپ اور پاکستان میں توہین مذہب کے مبینہ ملزمان پر حملے کیے تھے۔ تفتیش سے پتا چلا ہے کہ زیرِ تفتیش ملزمان میں سے کچھ افراد نے پہلے ہی یورپ میں ممکنہ اہداف کی شناخت کرنا شروع کر دی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران ایسے انسٹنٹ میسیجنگ گروپس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن کے ذریعے اس تنظیم (ٹی ایل پی) کے نظریے کو پھیلایا جا رہا تھا۔ ان میں سے ایک گروپ کو زیر حراست افراد میں سے ایک ملزم چلا رہا تھا جو مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہے جہاں نہ صرف تعصب کو فروغ دیا جاتا بلکہ مستقبل میں نشانہ بنایا جانے کے لیے ممکنہ اہداف کی نشاندہی بھی کی گئی۔

تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق مبینہ طور پر ایک شدت پسند تنظیم (ٹی ایل پی) سے ہے جس کی مالی معاونت کے لیے تنظیم کے ارکان باقاعدگی سے چندہ دیتے تھے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے 10 افراد میں سے چار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔


Source: BBC Urdu


11 men inspired by the Tehreek-e-Labbaik Pakistan (TLP) ideology were arrested in Spain as part of a joint operation by Spanish & Italian police. They were allegedly involved in inciting violence & spreading extremist ideologies. The group reportedly used encrypted messaging apps to promote extremism, & some members had begun identifying potential targets for attacks across Europe.

Group chief Saad Rizvi's X account has been shut down.

In Pakistan TLP has been involved in numerous cases of incitement to violence in the name of religion & is seen as a big challenge for the state which is struggling to control extremism in the society.


Youtube




Comments...