Muzaffargarh Madrasse Mein Qari Naeem Babar Ki Bache Ke Sath Jinsi Ziadati
مظفرگڑھ مدرسے میں قاری کی شاگرد بچے کے ساتھ جنسی زیادتی۔ قاری نعیم بابر نے بچے کو مالش کروانے کے بہانے بلایا اور جنسی زیادتی کردی
لاہور: صوبۂ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں ایک مدرسے میں 11 سالہ طالبعلم طلحہ سے زیادتی کے الزام میں قاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعلم کے والد محمد جاوید احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ کالو چوک کے قریب واقع مدرسہ خیر العنعام کے مولوی حافظ نعیم بابر نے بچے کو نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اسے پانچ دن تک مدرسے میں قید بھی رکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ طالبعلم طلحہ کا میڈیکل معائنہ کروایا جا رہا ہے تاکہ الزامات کی تصدیق کی جا سکے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے، اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ اور تفتیشی نتائج کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی۔
Source - 1
Source - 2
Iran cannot be bought with money or bribes - Donald Trump confess
Japan Earthquake: Dramatic before-and-after images reveal extensive Aeon Mall destruction
Hamid Mir's views on Bilawal Bhutto & Maryam Nawaz's conflict
YouTuber Rajab Butt, friends booked for allegedly attacking women
Nabeel Gabol's video goes viral while riding bike without helmet and Police officer salutes him
Rana Sanaullah hits back at Bilawal Bhutto over Azad Kashmir situation













