Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Satellite images released of US strike on nuclear facilities in Iran Satellite images released of US strike on nuclear facilities in Iran Kamran Khan's tweet on ceasefire between Israel and Iran Kamran Khan's tweet on ceasefire between Israel and Iran Breaking News: Iran fires six missiles at US bases in Qatar Breaking News: Iran fires six missiles at US bases in Qatar Iran should avoid this war, otherwise America will crush it - Engineer Muhammad Ali Mirza Iran should avoid this war, otherwise America will crush it - Engineer Muhammad Ali Mirza Iranian foreign minister Abbas Araghchi's response on Donald Trump's ceasefire claim Iranian foreign minister Abbas Araghchi's response on Donald Trump's ceasefire claim Mera Khayal Hai Imran Khan Ko Minus Kar Dia Gaya Hai - Aleema Khan Mera Khayal Hai Imran Khan Ko Minus Kar Dia Gaya Hai - Aleema Khan

"Now is the time for peace!" - Trump after attacking on Iranian nuclear sites

Posted By: Bilal Ahmad Qamar, June 22, 2025 | 02:01:36

"Now is the time for peace!" - Trump after attacking on Iranian nuclear sites


اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کیلئے سانحہ ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔

واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا، امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا اور ایران کی تنصیبات ختم کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آج رات کے اہداف سب سے مشکل تھے، بہت سے اہداف رہ گئے، امن نہ ہوا تو درستگی کےساتھ دیگر اہداف کے پیچھےجائیں گے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، امن قائم نہ کرنے کی صورت میں مستقبل کے حملے بہت زیادہ شدید ہوں گے اور اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کےلیے سانحہ ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی دنیا کی نمبر ایک ریاست کی طرف سےلاحق جوہری خطرےکو روکنا تھا، آج دنیا کو بتاسکتا ہوں کہ فضائی حملے شاندار فوجی کامیابی ہے، ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، وہ ایسا نہیں کرتے تو مستقبل کے حملے کہیں زیادہ سخت اور بہت آسان ہوں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 40 سال سے ایران کہتا آرہا ہےکہ مرگ برامریکا، مرگ بر اسرائیل، انہوں نےہمارے لوگوں کوقتل کیا،سڑک کنارے نصب بموں کے ذریعےلوگوں کے بازو اور ٹانگیں اڑتے رہے، یہ ان کی خاص بات تھی، ہم نے ہزار سے زیادہ لوگوں کو کھویا، ان کی نفرت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے، ان کے جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں بہت سے لوگ مارےگئے، میں نے بہت پہلے فیصلہ کیا تھا کہ ایسا نہیں ہونے دوں گا، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہیں مبارک باد دیتا ہوں، ہم نے ٹیم کے طور کام کیا اور اسرائیل کو لاحق خطرےکو ختم کیا، اسرائیلی فوج نے جو شاندار کام کیا ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتاہوں، امریکی پائلٹوں اور پوری فوج کو مبارک باد پیش کرتاہوں، انہوں نے ایسا آپریشن کیا جو دنیا نےکئی دہائیوں سے نہیں دیکھا، امید ہے امریکی افواج کی اس نوعیت کی خدمات کی دوبارہ ضرورت نہیں پڑےگی۔


Source



Comments...