Tv Anchor Jasmin Manzoor faces domestic violence, shares her pictures on social media

سینئر ٹی وی میزبان جیسمین منظور نے اپنی تشدد زدہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سابق شوہر پر تشدد کے الزامات عائد کردیے۔
جیسمین منظور نے 16 جولائی کو مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر متعدد ٹوئٹس میں خود پر تشدد کے دعوے کیے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔
ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر موبائل گیلری کی ہیں، جن پر 4 جون کی تاریخ درج ہے، تاہم سال لکھا ہوا نظر نہیں آتا۔
جیسمین منظور نے خود پر بدترین تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تشدد زدہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہیں، یہ ان کی ہی کہانی ہے۔
انہوں نے اپنی چند تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ خود پر بدترین تشدد کے حوالے سے متعدد ٹوئٹس کیں، جن میں انہوں نے بتایا کہ تشدد کا تحفہ انہیں سابق شوہر نے دیا۔
ٹی وی میزبان نے لکھا کہ ان پر بدترین تشدد کرنے کے باوجود ان کے سابق شوہر جناح ہسپتال میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا کہ انہیں ایسے وقت میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ پہلے ہی مشکل وقت گزر رہی تھیں، ان کی والدہ انتقال کر گئی تھیں۔
جیسمین منظور نے لکھا کہ ان کی خوبصورت زندگی ایک درندہ صفت مرد نے خراب کردی۔
ٹی وی میزبان نے خود پر بدترین تشدد کا دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا۔
ٹی وی میزبان نے واضح طور پر خود پر ہونے والے تشدد کی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم ان کی جانب سے اپنی تشدد زدہ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ان کے سابق شوہر کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Source
First video of Iran’s Supreme Leader Ayatollah Mojtaba Khamenei has been released by Iran's Tasnim news
What is future of PTI & Imran Khan? Suhail Warraich's interview to Mansoor Ali Khan
Indian singer Sonu Nigam's viral video as he sings Mohammad Rafi's song during surgery
Chinese astronauts grow rice in space on Tiangong station
Shocking Footages: Buildings sway and shake after massive 7.4 magnitude Earthquake hits Colombia
CM Sohail Afridi’s emergency press conference on Imran Khan's health issue












