Imran Khan is suffering from constipation in Adiala jail and using herbal medicine for treatment
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قبض ہوگئی۔ عمران خان نے قبض دور کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کی تجویز کردہ دیسی دوا استعمال کرنا شروع کردی۔
راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے ،ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے چیک اپ کرنے والی پمزکی میڈیکل ٹیم کو آگاہ کیاکہ دوروزپہلے ان کے پیٹ میں درد ہوئی اور کچھ روز سے انہیں قبض کی بھی شکایت تھی جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کی تجویزکردہ قُرصِ ملین دیسی دوا استعمال کی جس سے انہیں بے حدافاقہ ہوا،مزیدیہ کہ وہ خود کو فٹ رکھنے اور سٹیمنابڑھانے کے لئے ایک ہربل میڈیسن GINKO BILOBAبھی استعمال کررہے ہیں ۔
Source