11 years old boy killed in Texas for doorbell prank

امریکا: گھر کی بیل بجا کر بھاگنے پر 11 سالہ بچہ قتل
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں گھر کی بیل بجا کر بھاگنے پر 11 سالہ بچے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہوسٹن میں 11 سالہ بچہ جولیان گوزمان اپنے کزن کے ساتھ ایک تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ انہوں نے محلے میں ایک گھر کے دروازے کی بیل بجا کر بھاگنے کی شرارت کرنے کا فیصلہ کیا، یہ شرارت اس بچے کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔
پولیس کے مطابق جولیان اور اس کا کزن کچھ گھروں کی بیل بجا کر فرار ہو گئے۔
تقریباً 11 بجے رات کو مِمبراؤ اسٹریٹ پر واقع گونز الو لیون جونیئر کے گھر کے باہر 42 سالہ لیون نے 2 گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک جولیان کی پیٹھ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق گولیاں مارنے والا لیون ایک سابق فوجی ہے جو افغانستان میں تعینات رہ چکا ہے اور ٹیکساس نیشنل گارڈ کا رکن بھی رہ چکا ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Source
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
What is 27th amendment? Here are some key points
27th Amendment: What’s Changing in Pakistan’s Constitution - Kamran Khan's Analysis
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested
Closure of Pak’s airspace leaves Indian airlines in trouble, Air India demands compensation from Modi











