Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback
متحدہ عرب امارات کے قرض واپس مانگنے پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر جس غم و غصے کا اظہار کیا اس پر صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
پیارے پاکستانیو، جب تک معیشت اور دفاع دونوں مضبوط نہیں ہونگے تو کوئی آپکی عزت نہیں کرے گا حتی کہ گھر والے بھی عزت نہیں کرتے :) لہذا ٹرینڈ چلانے اور غصے کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بارے ضرور سوچیں اور ذہن میں رکھیں کہ بہت سے دور حاضر کے سیٹھ بھی کسی وقت غریب تھے اور کوئی عزت بھی نہیں کرتا تھا
اپنے پڑوس میں دیکھ لیں بھارت میں بھوک کی مثال دی جاتی تھی انہیں مغربی مؤرخین نیم عریاں بھارتی (half-naked indians) کہتے تھے سالوں پہلے کی بات ہے ایک دفعہ نیو یارک ٹائمز کے
@tomfriedman
کا مضمون پڑھ رہا تھا اس نے لکھا کہ بچپن میں ہماری ماں یہ ڈرا کر ہمیں کھانے پر مجبور کرتی تھی کہ کھانا کھا لو، نہیں تو انڈین کھا جائینگے (مطلب کہ بھارتی بھوک کا استعارہ تھے) آگے جا کر اس نے لکھا کہ اب ہم اپنے بچوں کو ڈراتے ہیں کہ جاب لے لو وگرنہ انڈین لے جائینگے
اسی طرح چینی اپنی شاندار تہذیب کے باوجود زوال پذیر بھی ہوئے 1948 سے پہلے کے سو سال کو وہ century of humiliation کے طور پر یاد کرتے ہیں بیرونی حملہ آور قابض تھے اندرونی خلفشار کا بھی شکار تھے ایک وقت تھا کہ چینی یورپ جانے کیلئے پہلے پاکستان آتے اور یہاں سے براستہ پی آئی اے یورپ جاتے اب وہ امریکہ کا متبادل بن کر ابھرے ہیں Deng Xiaoping معاشی طاقت بننے والے چین کا بانی ہے اسکے دور میں چین نے معاشی ترقی شروع کی اور چین اسکی اس پالیسی پر کارفرما تھا (اور یہ چینی کہاوت بھی ہے) کہ یہ اہم نہیں کہ بلی سفید ہے یا کالی، جب تک وہ چوہے پکڑ رہی ہے وہ اچھی بلی ہے
پیارے پاکستانیو، جب تک معیشت اور دفاع دونوں مضبوط نہیں ہونگے تو کوئی آپکی عزت نہیں کرے گا حتی کہ گھر والے بھی عزت نہیں کرتے :) لہذا ٹرینڈ چلانے اور غصے کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بارے ضرور سوچیں اور ذہن میں رکھیں کہ بہت سے دور حاضر کے سیٹھ بھی کسی وقت غریب تھے اور کوئی…
— Umar Cheema (@UmarCheema1) April 5, 2026
Iran cannot be bought with money or bribes - Donald Trump confess
Japan Earthquake: Dramatic before-and-after images reveal extensive Aeon Mall destruction
Hamid Mir's views on Bilawal Bhutto & Maryam Nawaz's conflict
YouTuber Rajab Butt, friends booked for allegedly attacking women
Rana Sanaullah hits back at Bilawal Bhutto over Azad Kashmir situation
Nabeel Gabol's video goes viral while riding bike without helmet and Police officer salutes him













