Iran president Pezeshkian submits resignation letter to supreme leader over IRGC control

ایران میں طاقت کی جنگ، صدر پزشکیان نے استعفیٰ پیش کر دیا؟ صدارتی دفتر کی تردید
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مبینہ طور پر سپریم لیڈر کے دفتر کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا، جس کی وجہ ایرانی حکومت پر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مکمل کنٹرول کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اہم ریاستی فیصلوں میں ناصرف مجھے بلکہ دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے، جبکہ اصل اختیارات اب پاسدارانِ انقلاب کے سخت گیر کمانڈرز کے ہاتھ میں جا چکے ہیں۔
Iran’s president has reportedly asked to resign, citing a loss of authority inside the country’s ruling system.
— Fox News (@FoxNews) May 31, 2026
According to reports, Masoud Pezeshkian told the Supreme Leader’s office that he and his government have been excluded from major decision-making, leaving him unable… pic.twitter.com/ronp6oNvrI
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر پزشکیان نے خط میں لکھا ہے کہ میں موجودہ صورتِ حال میں نہ تو حکومت چلا سکتا ہوں اور نہ ہی اپنی آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کے قابل ہوں، اسی لیے میں نے مستعفی ہونے کی درخواست کی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر پزشکیان اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ حالیہ جنگی حکمتِ عملی، اس کے معاشی اثرات اور عوام کی مشکلات بنیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کی معیشت اور عوامی زندگی شدید دباؤ کا شکار ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکومت نے صدر پزشکیان کے استعفیٰ دینے کی خبروں کی سختی سے تر دید کر دی ہے۔
Source
Iran–US deal will be of 14 points - Abbas Araqchi tells some details of the agreement
DG Khan: The accused climbed on a palm tree to avoid arrest
Jhang: What do we know about the case of 17-year-old Eshal Fatima?
IRGC claims firing missile at F-16 plane entering Persian Gulf airspace
India: 'Rupee 370 Biryani’ Joke Sparks Debate on Social Media
Iran launches new wave of retaliatory strikes against US











