
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ فخرالدین جی ابراہیم نے میری بات مان لی اور اپنی غلطی مانتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔
نئے چیف الیکشن کمشنرکاتقرربارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کرے گی،ہم بھی اس میں اپنا امیدوار دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت نے18ویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری کو ختم کیایا کوئی بھی ترمیم کی تو اس سے فیڈریشن کو نقصان پہنچے گابلکہ دوسرے الفاظ میں فیڈریشن کوتوڑنے کے مترادف ہو گا،حکو مت نے 2ماہ کے اندر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کر کے عوام پر بوجھ ڈال دیا ہے۔
چوہدری نثارپٹرولیم لیوی کوغنڈہ ٹیکس کہتے تھے لیکن وہ حکومت میں آکراپنے ماضی کے بیانات کی نفی کررہے ہیں،عید کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافے کی خبریں بھی گرم ہیں،عدلیہ کی جانب سے عمران خان کوشہید بھٹوکی موت یاد کرانادھمکی ہے،نئے چیئرمین نیب کا تقرر عید کے بعدوزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کر لیاجائے گا،ہم نے 5سالوں میں اداروں کی کو ئی نجکار ی نہیں کی لیکن موجودہ حکومت نے آتے ہی اداروں کی نجکاری شروع کر دی ہے۔آن لائن کے مطابق خورشید شاہ نے کہا الطاف حسین کو غیرذمے دارانہ بیانات سے گریز کرناچاہیے، سندھ حکومت نے کراچی میں سیلاب کی صورتحال کافوری نوٹس لیتے ہوئے60فیصد قابو پالیا ہے،ایم کیو ایم کا تجویز کردہ لوکل گورنمٹ قانون بلا جوازہے،کوشش کررہے ہیں کہ دسمبر تک بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کوئی شیڈول مرتب کرلیں۔
"Imran Khan Ne Kaha Asad Umar Buzdil Aadmi Hai?" Sheikh Waqas Akram
Najam Sethi's views on Pak-Afghan negotiations started again
Pakistan arrests fisherman Ijaz working for Indian intelligence agencies
PMLN used Tehreek e Labbaik against PPP - Fawad Chaudhry's tweet
South Punjab's TLP leaders announced to quit TLP declaring it anti-Pakistan party
Fawad Chaudhry's exclusive conversation with Absar Alam on his meeting with Shah Mehmood











