
کراچی…ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں سب نے دیکھ لیا کہ سونامی کہاں گئی۔ ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، سب کو ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنا چاہیے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف اوردیگر جماعتوں کے قائدین کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم آپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے، آپ متحدہ کے مینڈیٹ اوروجود کوتسلیم کریں۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج سب نے دیکھ لیا کہ سونامی کہاں گئی، وہ جس ایم کیو ایم کو ختم کرنے چلے تھے وہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










