
کراچی: بھارتی ہیکرز کی جانب سے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے جواب میں پاکستانی ہیکرز کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور پاکستانی ہیکرزنے بیک وقت 30 بھارتی تعلیمی اداروں کی ویب سائٹ ہیک کرلیں۔
ان ویب سائٹ پر پاکستانی جھنڈا لگادیا گیا ہے، ہیکرز نے ویب سائٹ پراپنی شناخت ’’رومینٹک‘‘ کے نام سے ظاہر کی، پاکستانی ہیکرز کی جانب سے ہیک کی جانیوالی بھارتی ویب سائٹ میں بھارتی جامعات، کالجوں اور انسٹی ٹیوٹس کی ویب سائٹ شامل ہیں، بھارتی تعلیمی اداروں کی ویب سائٹ ہیک کیے جانے کے بعد متعلقہ تعلیمی اداروں کے حکام کی جانب سے کچھ ویب سائٹ بند کردی گئی ہیں جبکہ کچھ ویب سائٹ اتوار کی رات گئے تک کھلی تھیں جس کے فرنٹ پیج پر ہی پاکستانی جھنڈا آویزاں تھا۔
پاکستانی ہیکرزکی جانب سے ویب سائٹ پر payback to indian hackers for defacing our university of karachi wibsite کی عبارت درج کی گئی ہے جبکہ feel the power of pakistan اورپاکستان زندہ باد کی عبارت درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ہیکرزکی جانب سے جمعہ کی صبح جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ کوہیک کرلیا گیا تھا، پاکستانی ہیکرزکی جانب سے جوبھارتی ویب سائٹ ہیک کی گئی ہیں ان بھارتی ویب سائٹس میں مذکورہ تعلیمی اداروں کے ڈی ایس این شامل ہیں،
www.bbacollegesindia.in، www.bcaadmission.co.in ،www.bdscollegesindia.com، www.bestseotraininginstitute.com، www.btechadmission.org، www.btechcolleges.com، www.careerplusworld.com، www.cracklaws.com، www.delhicolleges.net، www.dentaladmission.co.in، www.dentalcollegesindia.in، www.directadmission.info، www.directadmission.info، www.fashiondesigninginstitutes.com، www.hotelmanagementadmission.com، www.kareerplusinfotech.com، www.managementcolleges.net، www.mbaadmission.co، www.mbacollegesdelhi.co.in، www.mbacollegesgurgaon.co.in، www.mbacollegesindia.net، www.mbacollegesnoida.co.in، www.mbbsadmission.info، www.mcaadmission.in، www.medicalsciencecolleges.com، www.onlinetestsfree.com، www.pgdmadmission.in، www.pgdmcollegesdelhi.in، www.pgdmcollegesindia.in، www.shikshaplaces.com، www.shikshaplaces.net، www.topbankingschools.com۔
Source
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns
Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion
General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail










