کراچی: اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں میرا نام استعمال کر کے سستی شہرت حاصل کر رہی ہیں۔
مائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی بھی فنکار پر تنقید نہیں کی، ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا مکمل حق ہے، اداکارہ میرا اور اداکارہ لیلیٰ اگر لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کام سے اپنی جگہ بنائی ہے، پاکستان میں فلم انڈسٹری کو جان بوجھ کر تباہ کیاگیا، ایسے میں فنکار کیا کریں، ہمارا روزی روزگار شوبزانڈسٹری سے وابستہ ہے، وینا ملک کاکہنا تھا کہ میں ہندوستان شہرت حاصل کرنے نہیں آئی بلکہ کام کرنے آئی ہوں، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور میں اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali










