
کراچی … جمعہ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سونے کی عالمی قیمتیں کم ہونے کے باعث ملک میں بھی سونا تقریباً 2 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں تقریباً 74 ڈالر فی اونس کمی کے ساتھ 1 ہزار 308 ڈالر فی اونس ہوگئی ہیں۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کا اثر ملک میں بھی آیا ہے اور روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے آنے کے باوجود مقامی سطح پر سونا سستا ہوگیا۔ جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران قیمت 1 ہزار 950 روپے کمی کے بعد 53 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے شام میں جنگ کا خطرہ کسی حد تک کم ہونے کے باعث سونے کی عالمی قیمتوں میں جون کے بعد سب سے زیادہ کمی ہوئی تھی۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali










