
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے معاملات کی باگ ڈور حمزہ شہباز کو سونپ دی ہے۔ حمزہ شہباز کو سونپے گئے معاملات میں امن و امان، صوبائی اسمبلی کے امور، ترقیاتی منصوبے اور تنازعات جیسے معاملات شامل ہیں، جنہیں حمزہ شہباز کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی دیکھے گی۔حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم کمیٹی منتخب نمائندوں کے ذریعے انفرا اسٹرکچر، معاشی،سماجی اور تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی اور ہدایات جاری کرے گی۔وزیراعلیٰ کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز بھی دی جائیں گی۔حمزہ شہباز علاقائی سطح پر سیاسی نمائندوں اور سرکاری افسروں کے درمیان تنازعات بھی نمٹائیں گے۔کمیٹی اپنے معمول کے اجلاس آٹھ کلب روڈ پر منعقد کرے گی تاہم وزیراعلیٰ کا دفتر استعمال کرنے کی مجاز بھی ہوگی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پبلک افیئرز یونٹ قائم کیا ہے۔سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق 6 ارکان پر مشتمل کمیٹی گڈ گورننس ، سرکاری خدمات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے حل سے متعلق مخصوص سیاسی چیلنجوں کی نشاندہی میں وزیراعلیٰ کی معاونت کرے گی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کو مشورے اور تجاویز دے گی تاکہ ان چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے سیاسی ایجنڈے کو حتمی شکل دی جاسکے
Source
Eye-opening Revelations in confessional statement of terrorist injured in Rangers camp attack in Karachi
Oye Saman Uthao, Ab Nhn Chalay Ga - Maryam Nawaz warns against abuse of authority in PERA
14 Prisoners escaped Adiala Jail prison van in dramatic way
WhatsApp announces to introduce a new but unique feature
Six killed in shooting in northern German town
Virat Kohli meets special Pakistani kid at Lords










