
پی ٹی اے نے ملک میں ہم جنس پرستی سے متعلق باضابطہ ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویب سائٹ پاکستان میں ہم جنس پرستوں کے بارے میں آگاہی اور آپس میں میل ملاپ کے لئے تخلیق کی گئی تھی اور اسے 4ماہ قبل شروع کیا گیا تھا تاہم میڈیا میں اس ویب سائٹ کے بارے میں خبریں عام ہونے پر اس پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس ویب سائٹ کی تخلیق کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ان کی ویب سائٹ پر کوئی قابل اعتراض مواد نہیں تھا اور اسے بند کرنے کا کا فیصلہ غیر آئینی اور آزادی رائے کے حق کے خلاف ہےتاہم وہ عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ویب سائٹ کے خالق کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں ہزاروں ہم جنس پرست افراد اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے تھے۔
Source
Shocking voice note surfaced of a man trapped in Gul Plaza fire
What happened inside Gul Plaza? Story of a survivor from the fire
Donald Trump shares AI-generated new map of America
Khawaja Asif terms 18th Amendment 'Dhakonsla'
Indian sports anchor Vikrant Gupta praises chairman PCB Mohsin Naqvi
Shehla Raza's aggressive response on Khawaja Asif's comments about 18th amendment











