
ایبٹ آباد: الیکشن ٹربیونل نے خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات ومواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان کو جعلی ڈگری کی بنا پر نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل میں یوسف ایوب خان کے خلاف درخواست مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قاضی محمد اسد کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عام انتخابات میں ہری پور کے حلقہ پی کے 50 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے یوسف ایوب نے 2005 میں بی اے کی جعلی جمع کرائی تھی لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
الیکشن ٹربیونل نے قاضی محمد اسد کی درخواست پر یوسف ایوب سے وضاحت طلب کی تاہم انہوں نے اس سلسلے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی جس پر ٹربیونل نے صوبائی وزیر یوسف ایوب کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ پی کے 50 ہری پور میں دوبارہ انتخابات کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ یوسف ایوب سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔
Source
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Lahore's Most Expensive Rooftop Acquired at Rs 1 Crore Rent for Basant
Bhati Gate incident, Uzma Bukhari apologizes for sharing wrong facts, offers resignation to CM Maryam Nawaz
If she were my daughter, or one of yours, the entire system would have been shaken - CM Maryam Nawaz
Husband of Bhatti Gate victim talks to media











