
نئی دہلی …بھارت میں وزارت عظمیٰ کیلئے بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ نواز منموہن ملاقات پر بھارتی عوام تشویش کا شکار ہیں،نواز شریف نے منموہن کو دیہاتی مائی کہہ کر بھارت کی توہین کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منموہن کی عزت ان کی اپنی جماعت نہیں کرتی تو نوازشریف کیوں کریں گے؟۔ بھارتی دارالحکومت دلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ منموہن امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں صرف غربت کا رونا روتے رہے، عوام بتائیں کہ ملک آئین کے مطابق چل رہاہے یا راہول گاندھی کے فرمان پر۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ نوازشریف سے ملاقات میں ایل او سی پر ہلاک بھارتی فوجیوں کو بھی یاد رکھیں، منموہن بتائیں کہ وہ نوازشریف سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ کیسے اٹھائیں گے؟۔
Source
Donald Trump shares AI-generated new map of America
Indian sports anchor Vikrant Gupta praises chairman PCB Mohsin Naqvi
Davos: Trump greets Field Marshal Asim Munir with a smile, video goes viral
Why no one is investing in Pakistan? Has Pakistan become un-investible?
Talal Chaudhry & Asad Qaiser face-off in National Assembly
Trump abandons attempt to attack Iran and capture Greenland











