
لاہور (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں نوجوانوں کیلئے مراعات کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔حکومت نے عمران خان کے پروگرام کا ایک حصہ پورا کر دیا ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ عمران خان کو دعائیں دے کیونکہ انتخابات سے قبل عمران خان نے نوجوان طبقے سے جو وعدے اور پروگرام دیا تھا موجودہ حکومت نے بجٹ میں اس کا ایک حصہ پورا کر دیا ہے جس کا تمام کریڈٹ تحریک انصاف کے چیئرمین کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عمران خان الیکشن میں دھاندلی کے باعث اقتدار میں نہ آ سکے مگر ن لیگ کی حکومت نے نہ چاہتے ہوئے بھی عمران خان کے ارادوں اور نوجوان طبقے سے کیے گئے وعدوں کے مطابق بجٹ کے دوران مراعات کے صرف ایک حصہ کا اعلان کیا ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں تو اچھی بات ہو گی۔
Video of Vladimir Putin holding umbrella for Deputy PM in rain goes viral
What is the impact of UAE's exit from OPEC? Zarar Khoro's analysis
India once again supports Israel during Brics conference
Pakistan successfully tests indigenous Fateh-2 missile – ISPR
UAE’s Exit From OPEC Sparks Global Oil Shock - Kamran Khan Show
Iran-UAE differences blocked joint statement at Delhi meet of Brics officials












