Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash There is a grave possibility of war in next few days - Defence Minister Khawaja Asif There is a grave possibility of war in next few days - Defence Minister Khawaja Asif DG ISPR's Press Conference on Indian Allegations Against Pakistan DG ISPR's Press Conference on Indian Allegations Against Pakistan PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference What if Pakistan withdraws from the Shimla agreement? Hamid Mir reveals What if Pakistan withdraws from the Shimla agreement? Hamid Mir reveals



اسلام آ باد: شوکت خانم اسپتال کے معالجین کی جانب سے مکمل صحت مند قرار دیئے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آنباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جمعرات کی صبح عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے سخت سکیورٹی میں شوکت خانم اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے پینل کا ان کا مکمل طبی معائنہ کیا، نیورو سرجن ڈاکٹر کامران نے عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی، مہروں اور گردن کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ریڑھ کی ہڈی کی موجودہ کیفیت کو تسلی بخش قرار دیا،جس کے بعد عمران خان خصوصی طیارے سے لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں سے وہ راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انتخابات کے روز جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن عثمان مرزا کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ انہوں نے عثمان مرزا کی وجہ سے ہی حلقہ این اے 56 کی نشست اپنے پاس رکھی اگر یہ واقعہ نہ ہوتا تو وہ میانوالی والی نشست اپنے پاس رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان مرزا کے قاتلوں کو جب تک گرفتار نہییں کیا جاتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان 11 مئی کے انتخابات سے چند روز قبل اسٹیج پر جانے والے لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے، گرنے کی وجہ سے ان کی گردن اور کمر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ کئی روز تک شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج رہے اوراسی وجہ سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت نہ کرپائے،عمران خان نے انتخابات میں این اے ون پشاور، این اے 56 راولپنڈی اور این اے 71 میانوالی سے کامیابی حاصل کی تھی۔



Comments...