
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے کی نجکاری کرنا ہے تو ماننا پڑے گا کہ ہم ناکام ہو گئے ہیں۔ نجکاری کی گئی تو استعفٰی دے دوں گا۔
لاہور: (دنیا نیوز) خواجہ سعد رفیق نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کی ضرورت نہیں ہے۔ نجکاری کرنا ہے تو ماننا پڑے گا کہ ہم ناکام ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔ خسارہ کم ہو گیا تو نجکاری کی ضرورت نہیں ہو گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کی گئی تو وہ استعفٰی دے دیں گے اور کوئی دوسری وزارت نہیں لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ آئندہ برس شروع کر دیا جائے گا۔ لاہور میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں کالا شاہ کاکو سے قصور تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ اب کوئی کالی، پیلی یا نیلی ٹرین نہیں ہو گی۔ صرف قائد اعظم کا منظور شدہ رنگ استعمال کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چائنہ سے گیارہ ارب روپے کے انجنوں کی خریداری کا منصوبہ منسوخ کیا۔ سودے میں ناکارہ انجن شامل تھے۔ ماضی میں بھی ایسے انجنوں کا استعمال کیا گیا۔
Source
Journalist Arshad Sharif's mother passed away
Mothers of blasphemy accused share heart wrenching stories how their kids were trapped
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns
Najam Sethi's views on Khawaja Asif's statement about Pak-Afghan conflict
Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion
TLP Ban Sparks Big Reaction? Inside Government Source Reveals Truth - Details by Azaz Syed










