اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد انہیں عبدالرشید غازی قتل کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانت پر رہا کیا جارہا تھا۔ آج سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے پرویز مشرف کے ضامنوں محمد حنیف اور ممتاز حسین کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرائے، جس کی جانچ پڑتال کے بعد ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ خالد ندیم نے ان کی منظوری دی جس کے بعد عدالت کی جانب سے سابق صدر کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔
واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی کے قتل کے کیس میں سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔
Source
Journalist Arshad Sharif's mother passed away
Mothers of blasphemy accused share heart wrenching stories how their kids were trapped
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns
India: Rat disrupts Australian team dinner at Women’s World Cup
Najam Sethi's views on Khawaja Asif's statement about Pak-Afghan conflict
TLP Ban Sparks Big Reaction? Inside Government Source Reveals Truth - Details by Azaz Syed









