
کراچی: محسن پاکستان کا خطاب پانے والے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ ان لوگوں نے بنایا جن کی ڈگری لنڈا بازار کی ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ جس طرح کلرک ریلوے نہیں چلا سکتا اسی طرح اکاؤنٹنٹ بھی بجٹ نہیں بناسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح بھی توانائی کے بحران کا حل ہونا چاہیے۔
ڈاکٹرعبدالقدیرنے کہا کہ انکم اسپورٹ جیسے پروگرام بندر بانٹ کے لیے ہوتے ہیں اوریہ پروگرام رشوت ستانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، ہم آخر کب تک خیرات پر گزارا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی پروا کیے بغیر ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیا جائے، تھرکول سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں بلکہ اسے چینی کمپنی کے حوالے کردینا چاہئے۔
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









