Actor Sohail Sameer apologizes after an old bold film clip went viral
پاکستانی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار سہیل سمیر نے اپنا ایک بولڈ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مداحوں سے معذرت کر لی۔
سہیل سمیر متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اداکار کو کامیڈی، رومانوی اور منفی کرداروں میں اداکاری کے باعث سراہا جاتا ہے۔
چند روز قبل ان کی سسپنس تھرلر شارٹ فلم کا ایک پرانا بولڈ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں سہیل سمیر کے ہمراہ ایک خاتون اداکارہ تھیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سہیل سمیر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کچھ صارفین نے ایسے مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
شدید تنقید کے بعد سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی معذرت جاری کی ہے۔
اداکار نے اپنی وضاحت میں کہا کہ وائرل ہونے والا کلپ تقریباً 10 سال پرانے منصوبے کا حصہ تھا، تاہم اسے اب جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ ماضی میں کیا گیا کوئی کام مستقبل میں اس طرح دوبارہ سامنے آسکتا ہے، لیکن کلپ وائرل ہونے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میرے گھر میں بھی ماں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور اگر میرے خاندان کے کسی فرد کے حوالے سے ایسا مواد سامنے آتا تو میں کیسا محسوس کرتا۔
سہیل سمیر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس نوعیت کا مواد اس وقت نہیں بنانا چاہیے تھا، چاہے حالات کچھ بھی رہے ہوں۔
اداکار نے کہا کہ عزت بنانے میں برسوں لگ جاتے ہیں لیکن اسے ختم ہونے میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے۔
انہوں نے اپنی غلطی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے سب سے معافی مانگی۔
سہیل سمیر نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے ماضی کی ایک غلطی کی بنیاد پر مکمل طور پر نہ پرکھیں بلکہ ایسے شخص کے طور پر دیکھیں جو اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سب سے دل سے معافی کا طلب گار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مجھے اپنی اصلاح کے لیے دوسرا موقع دیا جائے گا۔
'Madness': Planes just metres away, flying dangerously close from hitting rugby stadium packed with fans in South Africa
Iran's Khamenei urges Gulf rulers in written message to recognize 'real enemy'
iPhone 17 Pro survives fall from 100,000 feet, setting a world record
Lords Test Defeat - Rizwan & Imam Ul Haq to be return to Pakistan immediately
Actor Sohail Sameer apologizes after an old bold film clip went viral
Imran Khan being detained in a cell - Salman Akram Raja important press conference












