پشاور: 26 سالہ عائشہ گلالئی نے پہلی قبائلی خاتون رکن قومی اسمبلی کا اعزاز حاصل اور سب سے کم عمر خاتون رکن قومی اسمبلی بننے کا ریکاڈ بھی بنایا۔
پاکستان کی تاریخ میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی عائشہ گلالئی کاتعلق جنوبی وزیرستان کے وزیر قبیلے کے ذیلی شاخ احمدزئی سے ہے۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے جس میں انھوں نے بیچلرز ان انٹرنیشنل ریلیشنز کے ساتھ بی ایس ان کمپیوٹر سائنسز اور کمپیریٹو ریلیجنزComparative Religions میں ماسٹرز بھی کیا۔
عائشہ گلالئی نے بطور نیوزکاسٹر پاکستان ٹیلی ویژن پر خبریں پڑھیں اور بطور صحافی ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ فاٹا کی رکن اورخواتین صحافیوں کی صدر رہیں، سیاست دانوں میں محترمہ بینظیر بھٹو سے متاثرتھیں۔عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن ماریہ تورپکئی پاکستان وومن سکواش کی چمپیئن ہیں اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے کینیڈ ا میں تربیت حاصل کررہی ہیں۔
At least five killed after Amazon cargo plane crash in Miami airport
New Provinces Debate Intensifies in Pakistan | Political Parties Step Up Discussions
United States ramps up pressure on Iran over nuclear program
UK Government Takes Major Action, Imposes Sanctions on Israeli Settlements











